خیبر پختونخواہ
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلہ
پشاور: صوبائی دارلحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ ابتدائی طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ سوات تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی۔