خیبر پختونخواہ
بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈنگ سلائیڈنگ کا خدشہ
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ آج رات سے بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ، بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر و گلگت میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اسلام آباد، گوجرانوالہ ، سرگودھا،فیصل آباد،بہاولپور، ملتان ، لاہور، ساہیوال ،ڈی جی خان ، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے ، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کاامکان ہے جبکہ کشمیر ، گلگت ، مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران فاٹا، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کاامکان ہے ۔