خیبر پختونخواہ

ناقص سکیورٹی، خیبر پختونخوا کی 3سینٹرل جیلیں سکیورٹی رسک قرار

پشاور : سکیورٹی اداروں نے خیبر پختونخوا کی تین سینٹرل جیلوں کو سکیورٹی رسک قرارد یدیا ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مردان ، ہری پور اور پشاور سینٹرل جیلیں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی رسک ہیں اوران جیلوں کی سکیورٹی انتہائی ناقص ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردان اور ہری پور سینٹرل جیل کی سکیورٹی انتہائی رسک پر ہے جبکہ صوبے کی دیگر جیلوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ متعدد جیلوں میں نہ تو سکینر ہیں اور نہ ہی حفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ جیلوں کی دیواروں پر خاردار تاریں بھی نہیں ہیں۔ ذرائع کا بتایا کہ رپورٹ میں اس بات کو بھی واضع کیا گیا ہے کہ پولیس کے علاوہ جیل حکام اور پولیس کے علاوہ مقامی انتظامیہ کو بھی رپورٹ ارسال کی جا چکی ہے مگر اس کے باوجود سینٹرل جیلوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close