خیبر پختونخواہ

نادرادفتر پر حملہ،بخشالی چوک کا نام پرویزخان شہید چوک رکھ دیاگیا

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) مردان میں نادرا دفتر پر حملہ کرنیوالے خودکش حملہ آور کوروکنے پر اپنی جان قربان کرنیوالے شہید سیکیورٹی گارڈ کے نام پر بخشالی چوک کا نیانام پرویز خان شہید چوک رکھ دیاگیاہے اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مردان نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق 12دسمبر 2015ءکو ہونیوالے حملے کے دوران پرویزخان نے خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روک کر بہادری کی نئی مثال قائم کردی اور اس دوران درجنوں افراد کی جانوں کے ضیاع اور حساس ریکارڈ کو تباہ ہونے سے بچایا۔پرویز خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بخشالی چوک کا نیانام پرویز خان شہید چوک رکھ دیاگیا جس کا اطلاق 11جنوری سے ہوچکاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close