خیبر پختونخواہ
شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
راولپنڈی……شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں تین کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے میران شاہ میں خود کو پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، گزشتہ 2 ماہ میں کرم ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈالے ہیں۔
خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر کے دوران کئی دہشت گردوں نے ہتھیار پھینکے، ہتھیار ڈالنےوالے دہشت گردوں نے حکومتی رٹ تسلیم کرنے کا اعلان کیاہے،ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو رہا ہے۔