خیبر پختونخواہ
خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کروڑو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کا تودہ گرنے سے بشام روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکا م کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بشام میں کروڑو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کا تودہ گرنے کے باعث شانگلہ بشام رو ڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے حکام کے مطابق کروڑہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے 1 ہزار فٹ تک سڑک کو نقصان پہنچا اورآج شانگلہ بشام روڈ کا کھلنا مشکل ہے اس لئے مسافر متبادل روڈ استعمال کریں۔ حکام کے مطابق ملبے کو ہٹانے کیلے بھاری مشینری موقع پر پہنچا دی گئی ہے