خیبر پختونخواہ

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کی آﺅٹ آف ٹرن ترقی ،کمشنر افغان مہاجرین لگا دیا گیا

پشاور: جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو آﺅٹ آف ٹرن ترقی دیتے ہوئے کمشنر افغان مہاجرین لگا دیا گیا ہے ۔ سماءنیوز کے مطابق گریڈ 20کی کرسی پر گریڈ 18کے ضیاءالرحمان تعینات کر دیئے گئے ہیں جس کے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی میڈیا کے نمائندوں نے حاصل کرلی تاہم اس ضمن میں حکومت  کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ 

دوسری طرف پاناما لیکس پر تمام جماعتیں شور مچارہی ہیں لیکن جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان خاموش رہے۔ گریڈ بیس کی سیٹ کے لیے گریڈ اٹھارہ کے افسر کی تعیناتی پر ناقدین اسے وزیراعظم کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کیلئے تحفے سے تعبیر کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close