خیبر پختونخواہ
پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران 230 مشکوک افراد گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 230 مشکوک افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 230 مشکوک افراد گرفتارکیے گئے۔ گرفتارہونے والوں میں غیرقانونی طورپر مقیم 85 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے افراد سے 7 کلاشنکوف، 3 پستول، تین رائفل اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔