خیبر پختونخواہ

جنگلات کا تحفظ ہماری بقاء، درخت کاٹنے والے آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے بڑے مجرم ہیں: عمران خان

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہماری بقاءکا مسئلہ ہے ، جنگلات کاٹنے والے آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے بڑے مجرم ہیں ، پیسہ چوری کر کے آف شور کمپنیز میں لگایا جائے گا تو عوامی مفاد کے کاموں کیلئے فنڈز کہاں سے آئیں گے۔ 
پشاور میں یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے ،ہمارے ملک میں جنگلوں کی تباہی کی گئی ہے اور ٹمبر مافیا نے اربوں روپے کے جنگلات کاٹے اور صرف صوبہ خیبرپختونخواہ میں 10 سال کے دوران 200 ارب روپے کے درخت کاٹ دیئے گئے۔ جنگلات کا تحفظ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاءکا معاملہ ہے کیونکہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کا اثر ماحول پر پڑ رہا ہے جس کے باعث گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور اگر گلیشئرز اسی طرح پگھلتے رہے تو نسلیں تباہ ہو جائیں گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری منصوبے کے بعد ایک اور بڑا منصوبہ شروع کریں گے کیونکہ جنگلات لگانے سے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ چھانگا مانگا کا جنگل سیاستدانوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے مشہور ہے، جب پیسہ چوری کر کے آف شور کمپنیز میں لگ جائے تو فنڈز کہاں سے آئیں گے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close