خیبر پختونخواہ

وزیراعظم نے اپنے ہی منصوبے کا ایک بار پھر سنگ بنیاد رکھ دیا

مانسہرہ: وزیراعظم نوازشریف نے تناﺅل گیس منصوبے کا ایک مرتبہ پھر سنگ بنیاد رکھ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تناول گیس منصوبے کا پہلی بار سنگ بنیاد1992میں ن لیگ نے رکھا اور دوسری بار پھر سنگ بنیاد 1997میں حکمران جماعت کی جانب سے رکھا گیاجبکہ تیسری بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے 17جنوری 2010کو گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر آج تناول گیس منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیاہے ۔24سال گزرنے کے بعد بھی یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکاہے اور اس دوران منصوبے کا چار مرتبہ سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم نوازشریف نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جلسے جلوسوں کیلئے نہیں ترقی اور خوشحالی کے سفر پر نکلا ہوں۔2018بجلی کے خاتمہ کا سال ہو گا۔جب ہم آئے تو سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔آج لوڈ شیڈنگ کم ہو چکی اگلے سال مزید کم ہو گی اور 2018تک مکمل کاتمہ ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close