خیبر پختونخواہ

پاناما لیکس؛ جوڈیشل کمیشن پر اب کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

مانسہرہ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن پر کوئی بات نہیں ہوسکتی کیوں کہ سب کچھ ٹی او آرز میں شامل ہے۔ 

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے جس کے بعد جوڈیشل کمیشن پر اب کوئی بات نہیں ہوسکتی جب کہ سب کچھ ٹرمز آف ریفرنس میں شامل ہے، اپوزیشن کا ٹی او آرز پر رویہ میں نہ مانوں والی بات ہے اور اب تک کوئی معقول تجویز بھی نہیں آئی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور یہ لوگ تو اچھی زبان بھی استعمال نہیں کرسکتے،ہمارے خلاف باتیں کرنے والوں کی صفوں میں انتشار ہے اور ان کے ہاں بھی اسکینڈلز اور قرضوں کی باتیں ہورہی ہیں، ذاتیات پر حملے کرنے والوں سے کیا بات کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے، غلیظ زبان اورغلط الزامات، یہ سیاست کا کون سا طریقہ ہے اورشائستہ گفتگو نہ کرنے والے ملک کو ترقی کیسے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close