خیبر پختونخواہ

ٹانک، اے این پی کا سیاسی شو آف پاور جاری

ٹانک: عوامی نیشنل پارٹی کا ٹانک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ جلسے کی صورت میں جاری ہے۔ جلسے میں سابق وزیراعلٰی امیر حیدر ہوتی سمیت اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہیں۔ ٹاؤن ہال ٹانک میں دو ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ درجنوں کارکن سکیورٹی و دیگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اے این پی کے جلسے کی وجہ سے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ جلسہ گاہ کی جانب جانے والے راستوں پہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور جامہ تلاشی کے بعد شرکاء کو پنڈال میں جانے کی اجازت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے انتخابی مہم کا یہ پہلا جلسہ ہے۔ اسی جلسہ میں جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے غلام قادر خان بیٹنی اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شرکت کا اعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close