مولانا طارق جمیل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے
خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے.
اسد قیصر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل جلد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا دورہ کریں گے ،انہوں نے ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں اسد قیصر مولانا کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور مولانا طارق جمیل اسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔
اسپیکر اسد قیصر نے یہ نہیں بتایا کہ کب مولانا طارق جمیل صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے، واضح رہے کہ عمران خان بھی مولانا طارق جمیل سے دینی معامالات میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں.
ماضی میں وزیر اعظم نوازشریف بھی مولانا طارق جمیل کو اپنی کابینہ سے خطاب کے لئے بلاتے تھے اور مولانا سے اسلامی تعلیمات کے متعلق رہنمائی حاصل کرتے رہے ہیں.
مولانا طارق جمیل معروف شخصیات کرکٹرز، فنکاروں کے درمیان بہت مقبول ہیں، اور معروف شخصیات مولانا طارق جمیل سے دینی معاملات میں رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔