خیبر پختونخواہ

نواز شریف کی آمد پر سکول بند کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی: عمران خان

پشاور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بنوں آمد پر سکول بند کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ کھیل انسان کو مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں انسان اس وقت تک نہیں ہارتا جب تک کہ وہ خود ہار نہ مان لے۔
ایوب سٹیڈیم میں انڈر 23 یوتھ گیمزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف ہزارہ گئے تو مانسہرہ کی یونیورسٹی کو 2 دن کیلئے بند کردیا گیاجبکہ آج بنوں گئے تو وہاں پر سکول بند کردیے گئے۔ میں نے خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم کو کہہ دیا ہے کہ جن لوگوں نے سکول بند کرائے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر اور اس کے بعد کھیلوں پر خرچ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ زندگی ایک مقابلے کا نام ہے جس میں ہر شعبے میں موجود لوگوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے سب لوگ جانتے ہیں کہ میرا مقابلہ کس سے ہے۔ ہر چیمپیئن پر برا وقت آتا ہے اور ہر چیمپیئن ہارتا بھی ہے لیکن چیمپیئن کو ہار ہراتی نہیں ہے بلکہ وہ ہار سے سیکھتا ہے ۔ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کو درست کرتا ہے انسان اسی دن ہارتا ہے جس دن وہ ہار مان جاتا ہے۔ میں نے بھی اپنی 20 سالہ سیاست میں کبھی ہار نہیں مانی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close