خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ‘مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے صوبے میں موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار وضع کر دیا جس کیلئے مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار مرتب کر لیا جس کے مطابق موبائل فون کی خریداری پر گاہک کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لازمی قرار دیدی گئی ‘ پولیس حکام کے مطابق ضابطہ کار میں دوکاندا گاہک کا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل کی تفصیلات کا اندراج کرنے کا پابند ہو گا جس کیلئے موبائل مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم کا انتظام کیا جائیگا ‘اس کے علاوہ موبائل فون میں کیمرے کی سہولت ہونے پر دوکاندار فروخت کندہ کی تصویر بھی لے گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close