عمران خان کی تعلیمی ادارے بند کرانیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
پشاور : عمران خان نے کے پی حکومت کو وزیراعظم کی آمد پر تعلیمی ادارے بند کرانے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ یوتھ گیمز کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اچھا کھلاڑی کبھی ہار نہیں مانتا، خیبرپختونخوا کو پورے ملک کیلئے مثال بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں یوتھ گیمز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئن ہار سے ڈرتا اور گھبراتا نہیں، دوبارہ کھڑا ہوتا ہے، چیمپئن ہار سے سیکھتا ہے اور اپنی حکمت عملی کا احتساب کرتا ہے، اچھا کھلاڑی ہار نہیں مانتا، میں نے کبھی ہار مانی ہے نا مانوں گا، جو ہارنے سے ڈرے گا اُسے جیتنا نہیں آئے گا، ہر ہار کے بعد اپنا جائزہ لینا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنا ایک مقابلہ ہے، سب جانتے ہیں آج کل میرا مقابلہ کس سے ہے، نواز شریف بنوں پہنچے تو اسکول بند کردیئے، مانسہرہ گئے تو یونیورسٹی بند کردی گئی، اسکول اور یونیورسٹی بند کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
کپتان نے کے پی حکومت کو ہدایت کہ کہ تعلیمی ادارے بند کروانے میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جائے، خیبرپختونخوا پورے ملک کیلئے مثال بنے گا