خیبر پختونخواہ

حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے، مولانا فضل الرحمٰن

ٹانک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے جب کہ انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہیں۔ ضلع کونسل ٹانک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، جب کہ انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہیں، نہ اس سے پہلے اسمبلیاں توڑی جائیں اور نہ ہی انتخابات میں تاخیر کی جائے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ انتخابات بروقت ہوں، جس کیلئے سیاسی یکجہتی ضروری ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے کسی سیاسی مذہبی جماعت نے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آج بھی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے جب کہ بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے نہیں چاہتے کہ مذہبی جماعتیں مستحکم ہوں اس لئے وہ مختلف قسم کے حربے استعمال کررہے ہیں لیکن جے یو آئی (ف) ان کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close