خیبر پختونخواہ
تحریک انصاف نے پشاور جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا
پشاور : پاکستان تحریک انصاف نے کل پشاور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بد تمیزی کا معاملہ بگڑتا جا رہا ہے ،اس معاملے پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نوٹس لیا تو دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔تازہ اطلاعات کے مطابق کل پشاور میں ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف نے خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور جلسے میں خواتین آئیں گی ۔