خیبر پختونخواہ

پاناماچورقانون کی گرفت میں آچکا،اب چندہ چورکپتان کی باری ہے:فیصل کریم کنڈی

ڈی آئی خان: پاکستان پیپلزپارٹی کے خیبر پختونخوا میں سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاناماچورقانون کی گرفت میں آچکاہے اب چندہ چورکپتان کی باری ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو غیرمتعلقہ ٹولا ریموٹ کنٹرول کے تحت چلا رہا ہے یہ واحد صوبہ ہے جہاں یونیورسٹیوں کی فیس میں اضافہ کیاگیا ۔عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے8ہزارارب روپے لا نے کا دعوی کیاہے ان کا کا دعوی ”نہ نومن تیل ہوگانہ رادھاناچے گی “کے مترادف ہے،صدقات ، خیرات کی رقم خورد برد کرنیوالاملک و قوم کو کیادے سکتاہے؟صوبے کا سارا پیسہ جعلی خان کے پیٹ میں جارہاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close