خیبر پختونخواہ

امریکی صدر کے فیصلے نے عالمی امن خطرے میں ڈال دیا ہے، شاہی سید

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، صدر ٹرمپ کے بیت القدس کے حوالے سے کئے گئے اعلان سے خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، اس قسم کے فیصلوں سے پوری دنیا کا امن خطرات سے دوچار ہوسکتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی روز اول سے مظلوموں کی بقاء کی سیاست کرتی چلی آرہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے، ایک غاصب ریاست کے علاوہ دنیا کے تمام مسلم ممالک اور مذاہب کے لوگ اس گھناؤنے عمل کے خلاف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close