خیبر پختونخواہ

آئی ایس ایف پشاور کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

پشاور: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاورنے امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف صوبہ بھرمیں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کرنے کااعلان کردیا۔ پشاور پریس کلب میں آئی ایس ایف ضلع پشاورکے صدر اشفاق مروت انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء تنظیموں کے صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ عالم اسلام میں فساد پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، اس لئے مسلمان ممالک کو اتحادواتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے ساتھ تعلقات ختم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایس ایف امریکہ کے خلاف پشاور سمیت صوبہ بھر میں احتجاج شروع کریگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close