خیبر پختونخواہ
خیبر پختونخوا اسمبلی نے فاٹا کے انضمام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے فاٹا کے صوبے میں انضمام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ یہ قرارداد وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے ایوان میں پیش کی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں شامل کیا جائے۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے ارکان قرارداد کی منظوری کے موقع پر خاموش رہے۔ بعدازاں جے یو آئی (ف) کے رُکن اسمبلی مفتی سید جانان نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی عوام کی رائے معلوم کی جائے اور یہ کہ وہ اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں۔