خیبر پختونخواہ
چارسدہ سانحہ کے سوگ کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 5 روزکے لئے ملتوی
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پانچ روز کے لئے موخر کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 23جنوری کو منعقد ہونے والی ضمنی بلدیاتی انتخابات اب 28 جنوری کو منعقد ہوں گے۔
خیبرپختوانخواہ کے 23 اضلاع میں مختلف وجوہات کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیبر پختونخواہ کے 23 اضلاع کی 4491 نشستوں پرانتخابات اب 28 جنوری 2016 کو منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں باچا خان یونی ورسٹی پردہشت گردوں کے حملے میں 21 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔