خیبر پختونخواہ

فاٹا اصلاحات بل، 76 پولیس اسٹیشن کے قیام کی تجویز ارسال

پشاور: وفاق کے زیرِ انتظام علاقے فاٹا بل کے حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ نے سیکرٹری قانون کو تجویز ارسال کی ہے، جس میں درخواست کی گئی کہ جنوبی وزیرستان میں 76 تھانوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ دستاویزات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے واضح کیا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں 9، لدھا میں 22 اور وانا میں 45 پولیس اسٹیشنز قائم کئے جاسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 76 تھانوں میں 9 ہزار 160 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ مذکورہ تجویز پر عمل درآمد کے حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات بل کے تناظر میں بھیجی گئی تجویز پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے فاٹا اصلاحات کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی تھی۔ مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا دائرہ کار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے گا، جبکہ ملک میں رائج قوانین پر فاٹا میں عملدرآمد ممکن ہوسکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close