خیبر پختونخواہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما رحیم داد خان کا کہنا ہے کہ پی کے 8 ضمنی انتخاب کا نتیجہ ناقابل قبول ہے۔ رحیم داد خان نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کے خدشے سے آگاہ کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر 12 مئی کو ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کروائی گئی۔ ضمنی انتخاب میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن ہی نے میدان مار لیا جس پر پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتیجہ تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close