خیبر پختونخواہ
نیب خیبر پختونخوا نے کیپٹن صفدر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں
پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے خلاف کرپشن اور خورد برد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پر این اے 21 مانسہرہ میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کا الزام ہے۔
نیب کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ترقیاتی اسکیموں میں 2 ارب روپے خورد برد کرنے کے الزامات ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب خیبرپختونخوا کو کرپشن شکایات کی تحقیقات کی اجازت بھی دے دی ہے جس کے بعد نیب خیبرپختونخوا نے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کرپشن کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔