خیبر پختونخواہ

یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکارشہید ،11افراد زخمی

پشاور :  پشاور میں یکے بعد دیگرے ہونے والے  2بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 11افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پہلے بم دھماکہ کی اطلاع پر پولیس اور میڈیا کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو اسی اثنا میں ایک اور شدید دھماکہ ہو گیا جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ متھرا میں بیک وقت دو بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ایک ہی جگہ پردونوں دھماکے ریمورٹ کنٹرول بم سے کیئے گئے۔پہلے دھماکہ سے دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوئے پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے گشت پر تھی ۔موبائل میں 4اہلکار سوار تھے جن میں سے دو زخمی ہوئے ،موبائل وین کو جزوی نقصان پہنچاجبکہ قریب سے گزرتے مقامی شخص کو بھی زخم آئے ۔دوسری کارروائی اس وقت کی گئی جب پہلے دھماکہ کی جگہ پر مقامی لوگ ، میڈیا ٹیمیں اور پولیس اہلکار جمع ہوئے ۔اس حملہ میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔جبکہ میڈیا وینز کی ونڈ سکرینیں ٹوٹ گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔موبائل وین کو جزوی نقصان پہنچا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close