خیبر پختونخواہ

چارسدہ: شبقدر فورٹ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ

چارسدہ :چارسدہ کے شبقدر فورٹ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں انیس سو زائد جوان پاس آئوٹ ہوئے۔ ایف سی کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا اور مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی۔

چارسدہ میں شبقدر قلعہ میں ایف سی کی سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی روایتی اور شاندار تقریب میں پاس آئوٹ ہونے والے ایک ہزار نو سو جوانوں نے شوٹنگ اور مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کی قربانیوں کو قابل فخر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوان نازک ملکی صورتحال میں ملک وقوم کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ 2006 سے اب تک ایف سی کے کمانڈنٹ سمیت 146 افسران اور جوانوں نے وطن پر جان قربان کی جبکہ 498 افسر اور اہلکار زخمی ہوئے۔ مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close