خیبر پختونخواہ

نقیب محسود قتل، فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

پشاور:  کراچی میں پولیس مقابلے میں مارے گئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نقیب محسود کے قتل کے خلاف فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی صدر شوکت عزیز و دیگر کا کہنا تھا کہ 27 سالہ نقیب کو کراچی پولیس نے 3 جنوری کو ایک ہوٹل سے حراست میں لیا اور 12 جنوری کو اسے جعلی مقابلے میں مار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نقیب 2008ء سے کراچی میں بسلسلہ روزگار مقیم تھا اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نہیں تھا۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ مقتول کے تعلق کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بالفرض نقیب کسی جرم میں ملوث بھی تھا تو کراچی پولیس کو اسے عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے جوان روزی روٹی کی تلاش میں بندوبستی علاقوں کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں بھی ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نقیب قتل کیس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں ڈی آئی جی سائوتھ زون آزاد خان کو انکوائری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close