خیبر پختونخواہ

غیرت کا تقاضا ہے کہ عمران خان دوبارہ اسمبلی نہ آئیں، کیپٹن (ر)صفدر

ہری پور: نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں۔ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدل کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے والے ریاست کے مخلص نہیں، سینیٹ کے الیکشن بھی ہوں گے اور عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے، بلوچستان میں حکومت تبدیل کرنے کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو پہنچا ہے اور تحریک انصاف نے اگر خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی تو خود نقصان اٹھائے گی۔ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو طاہر القادری رکاوٹیں ڈالنے آجاتے ہیں، اہل لاہور نے اس امپورٹڈ مولوی کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close