خیبر پختونخواہ

عاصمہ کیس، قاتل کو بیرون ملک فرار کرانے والا ملزم گرفتار

کوہاٹ: رشتے سے انکار پر قتل کی گئی عاصمہ رانی کے مقدمے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں ایک اور ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا جس نے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کی ملک سے فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم شاہ زیب مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا قریبی دوست ہے اور کوہاٹ میں عاصمہ کے علاقے ’کے ڈی اے‘ کا رہائشی ہے۔ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصمہ رانی کی جاسوسی بھی کرتا تھا اور اسے قتل میں سہولت کاری کے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد آفریدی رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ عاصمہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل واضح الفاظ میں قاتل کا نام مجاہد آفریدی بتایا تھا جس کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کی عدم گرفتاری خیبر پختونخوا پولیس کی کوتاہی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close