خیبر پختونخواہ
شو کیلئے جانے سے انکار پولیس افسر نے اداکارہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
مردان: خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئیں۔ مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں 3 افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشہور اسٹیج اداکارہ سنبل خان جاں بحق ہوگئیں۔ اسٹیج اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حملے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اداکارہ سنبل کو زبردستی شو پر لے جانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر گولیاں ماریں۔ لواحیقن کے مطابق سنبل کو گولیاں نعیم خٹک نے ماریں ہیں۔ پولیس نے لواحقین کی مدعیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔