عمران خان نے 74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، خیبر پی کے حکومت
پشاور: خیبرپی کے حکومت نے عمران خان کے 74 گھنٹے تک سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایسوسی ایشن قانون کے مطابق سیاسی رہنما کے سیاسی مقاصد کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانوناً جرم ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ناصرف خود بلکہ ان کے سیاسی رفقا بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے، جن میں عون چوہدری، فیصل جاوید خان، ابرارالحق بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق وزراء کو بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک خود بھی ذاتی مقاصد کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ پرویز خٹک قریبی دوست اور کے پی کے وزیرمشتاق غنی کے عزیز کی شادی میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر سے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پشاور کا فضائی سفر انتہائی حساس ہے، اس سفر کیلئے متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا ضروری ہے۔