خیبر پختونخواہ
فاٹا کیلئے سینیٹ انتخابات کی پولنگ 3 مارچ کو ہوگی
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن ایکٹ کی فاٹا تک توسیع دے دی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد کے بعد اب فاٹا تک توسیع دی ہے۔ الیکشن ایکٹ کی توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کی چار سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا اور ان چار نشستوں پر پولنگ 3 مارچ کو ہی ہو گی۔ الیکشن کوآرڈی نیشن ونگ نے شیڈول منظوری کیلیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، الیکشن کمیشن نے فاٹا تک الیکشن ایکٹ کی توسیع نہ ہونے پرسینیٹ شیڈول روک لیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد تک توسیع کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔