خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، مظاہرین نے ملزمان کے گھر کو نذرآتش کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں مظاہرین نے ملزمان کے گھر اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 قبائلی نوجوانوں کو قتل کیا گیا تھا جبکہ ان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے آج قبائلی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق احتجاج کے بعد وزیر قبائل اور مشتعل مظاہرین نے بنوں ڈیرہ روڈ پر واقع ملزمان کے مکان اور وہاں موجود ان کی دو گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔ بعدازاں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کرتی رہی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ یوسف چوک میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو معمولی تکرار پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close