خیبر پختونخواہ

قاتل کا ساتھی چھری لیکر اسماء کے گھر میں داخل، ورثاء کو ہراساں کرنیکی کوشش

مردان: کے پی کے پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے کے بعد ننھی اسماءکے قاتل کو گرفتار کر لیاہے جبکہ اس کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے تاہم اس کا ایک ساتھی آپے سے باہر ہو گیا اور اسماءکے گھر چھری تھام کر داخل ہو گیا اور مقتول بچی کے اہل خانہ کو حراساں کرنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اس آپے سے باہر شخص کو اہل محلہ نے مداخلت کر کے قابو کیا اور اس کے ہاتھ سے چھری چھین کر اسماءکے اہل خانہ کی جان بچائی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ یہ شخص گرفتار ہونے والے نوجوان کا ساتھی اور اسماءکا رشتہ دار بھی ہے اور ان کے گھر کے قریب ہی رہتاہے ۔مردان پولیس کی جانب سے اسماءکے گھر والوں کو کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close