خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ نے ایک اور گھر میں صف ماتم بچھا دی، تیس سالہ نوجوان جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ شہر میں کمشری بازار کے اندر ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور انتہائی سنگین واردات۔نامعلوم مسلح ملزمان محلہ قصابان کے قریب دودھ فروش تیس سالہ افتخارکو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار کر کےموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ڈیرہ شہر میں ٹارکٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔نامعلوم مسلح ملزمان ایک بار پھر بھرے بازاد میں کمشنری بازار کے اندر محلہ قصابان کے قریب دودھ فروش کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دودھ فروش تیس سالہ افتخار ولد ریاض قوم کشکوری سکنہ مریالی اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس نامعلوم مسلح ملزمان وہاں آئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔نامعلوم قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ڈاکٹرز کے مقتول کے سر اور بیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں ۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہےسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close