خیبر پختونخواہ
سیکورٹی اداروں کی کارروائی،6ماہ قبل لنڈی کوتل سے اغوا ہونے 17افراد بازیاب
خیبر ایجنسی: سیکورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6ماہ قبل لنڈی کوتل سے اغوا ہونے والے 17افراد کو بازیاب کروا لیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مغویوں کو سیکورٹی اداروں نے بازیاب کروایا ہے اور تمام افراد اپنے گھروں میں پہنچ گئے ،مغوی افراد میں طلبا ،بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔نجی چینل ”جیونیوز“کا مغوی افراد کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان لوگوں کو 5ستمبر 2017کو طالبان نے اغوا کیا تھااور انہیں افغانستان لے گئے تھے اور ان کی بازیابی کے لئے ہم سے کروڑوں روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا،ہم غربت کی وجہ سے تاوان ادا نہیں کر سکے تاہم سیکورٹی اداروں نے انہیں بازیاب کروا لیا ہے۔