خیبر پختونخواہ

رویت ہلال کمیٹی سے مفتی پوپلزئی کی شہادتوں کا جائزہ لینے کا کہیں گے

پشاور : ملک بھر میں ایک ہی دن عید اور رمضان المبارک کا آغازکرنے کے لیے پشاور میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمدیوسف کی سربراہی میں وفد نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کی لیکن اتفاق رائے قائم نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ملک میں ایک ہی دن عید اور رمضان المبارک کے آغاز کے لیے سرگرم ہوگئے۔ اس سلسلے میں ان کی سربراہی میں پشاور میں اہم اجلاس ہوا جس میں جامع مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا رویت ہلال کے مسئلے پر اتفاق رائے پیداکرنا چاہتے ہیں۔ قانون سازی بھی کرنا پڑی تو کریں گے، ایک دن عید اور پہلا روزہ ہوناچاہیے۔ حکومت نے مسجد قاسم علی خان کی شہادتیں رویت ہلال کمیٹی کو بھجوانے کی بات تسلیم کرلی۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ حکومت رویت ہلال کمیٹی سے درخواست کرے گی کہ وہ مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا بھی جائزہ لے۔

اس اہم اجلاس میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے علاوہ دیگر علما نے بھی شرکت کی اور سردار یوسف کی کوششوں کا سراہا لیکن مفتی پوپلزئی کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے اپنا مشاورتی اجلاس بلا کرمستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

فی الحال حکومت کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ رمضان المبارک کااجلاس دیکھنے کیلئے پانچ جون کواجلاس بلایا ہے۔ ادھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چھ جون کو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close