خیبر پختونخواہ

کے پی کے اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن نے ایک اور سیاستدان کو جوتا دے مارا

پشاور: قتل کے ملزم اور نئے منتخب ہونے والی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلدیو کمار کو حلف لینے کے لیے خیبر پختونخواہ اسمبلی لا یا گیا تو اپوزیشن جماعتوں نے انہیں اسمبلی میں لانے پر شدید اعتراض کیا اور پھر واک آوٹ بھی کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلدیو کمار کی آمد پر صوبائی اسمبلی میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی اور اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارباب جہانداد نے بلدیو کمار کوجوتا مار دیا جس کے بعد ماحول میں مزید گرمی آگئی اور شدید ہنگامہ آرائی کے باعث بلدیو کمار کو حلف لیے بغیر ہی اسمبلی سے جیل میں منتقل کردیا گیاجبکہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس جمعے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔قبل ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ بلدیو کمار کو اسمبلی میں لاکر حلف لینے سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے جس کی روشنی میں انہیں سینٹرل جیل پشاور سے اسمبلی میں لایا جائے تاکہ وہ اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا سکیں۔بلدیو کمار نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر انہیں ان کا حق نہیں دے رہے اور اسمبلی کی رکنیت کا حلف لینے بھی نہیں دیا جارہا۔ جس پر عدالت نے سپیکر اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ بلدیو کمار کو اسمبلی رکنیت کا حلف لینے دیا جائے ۔واضح رہے کہ بلدیو کمار پر الزام ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سورن سنگھ کو اس لئے قتل کرنے کی سازش کی تھی تاکہ خود ان کی جگہ ایم پی اے بن سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close