خیبر پختونخواہ
مردان: پی ٹی آئی کے جلوس پر فائرنگ: کونسلر سمیت چار افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
مردان: مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلوس پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دنیا نیوز کے مطابق مردان کے علاقے ہوتی میں پی ٹی آئی کا جلوس جا رہا تھا جس پر مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں نے فائرنگ کر دی جس سے بھگڈر مچ گئی۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر مہمند خان بھی جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے کارکنوں کا تعلق اے این پی سے بتایا جاتا ہے۔