خیبر پختونخواہ

615 شدت پسندوں کے سروں کی قیمت مقرر

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے اہم واقعات میں ملوث 615 شدت پسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک سر کی قیمتیں ان دہشت گردوں کے مقرر ہیں۔ ان میں پشاوراور مالاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے اہم ترین دہشت گرد شامل ہیں۔ ان میں سے بعض دہشت گرد مطلوبہ کالعدم تنظیموں سے بھی تعلق رکھتے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا پولیس نے مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران 1351 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے، جن دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کے لئے چاروں صوبائی حکومتوں ، فاٹا حکام سے بھی رابطہ کیا جا چکا ہے جبکہ بعض دہشت گرد پاکستان سے فرار ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close