خیبر پختونخواہ

کوشش ہے (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ خفیہ رائے شماری سے ہمیشہ ووٹ بکنے کا خطرہ رہتا ہے، سب کو پتہ ہے سینیٹ کی سیٹیں بکتی ہیں، اتنا تو پتہ چلا کہ لوگوں کو ووٹ کے بدلے چار چار کروڑ روپے دیئے گئے لیکن یہ نہیں پتہ کہ کس نے پیسے لئے، سوشل میڈیا پر نام آنے پر کارروائی نہیں کی جا سکتی، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کسی کے پاس ثبوت ہے تو ہمیں دیں، جن لوگوں نے رقم لی ان کا کیس نیب کو دے کر پارٹی سے نکال دیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں نہ بکنے والوں کو انتخابات میں ٹکٹ دیں گے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا چلنا مشکل ہے،مسلم لیگ (ن) شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close