خیبر پختونخواہ

افغان فورسز کی فائرنگ سے ہلاک میجر کی ہزارہ قبرستان میں تدفین

پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں افغان فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوج کے میجر علی جواد چنگیزی کی تدفین صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کر دی گئی ہے۔

فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر علی جواد چنگیزی طورخم میں افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

انھیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

پشاور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کوئٹہ منتقل کی گئی۔کوئٹہ میں بھی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزارہ قبیلے کے آبائی قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی ۔ پشاور میں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھیمیجر علی جواد چنگیزی کا تعلق کوئٹہ شہر میں رہنے والےہزارہ قبیلے سے تھا

کوئٹہ میں بنیادی تعلیم حاصل کر نے کے بعد انھوں نے سنہ 1989 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

میجر علی جواد چنگیزی کے وا لد خادم حسین چنگیزی بھی پاکستان فوج سے بر یگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائر ہو ئے تھے جبکہ اُن کے ایک اور بھائی قاسم علی چنگیزی بھی فوج میں میجر ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close