خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں گائے کے بچھڑے ذبح کرنے پہ پابندی، عوام حیران، قصاب پریشان،

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں بچھڑوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کردی۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطاء اللہ خان کے مطابق اتھارٹی کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ صوبہ بھر میں بچھڑوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت دنبے یا بکرے کے گوشت میں ملا کر مٹن کے بھاؤ فروخت کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک غیر قانونی کام ہی نہیں بلکہ جانوروں کی نسل کشی کے مترادف اور عوام کے ساتھ دھوکہ بھی ہے۔ کے پی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نہ صرف دوکانیں سیل کی جائیں گی بلکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close