Featuredخیبر پختونخواہ

دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پہ ایک اور بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

بنوں: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔بنوں میں میرعلی کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close