Featuredخیبر پختونخواہ

فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی، عمران خان

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی۔ مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کل ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کررہی ہے، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی، لیکن اس میں فوج کا قصور نہیں بلکہ اس کا قصور ہے جس نے فوج قبائلی علاقوں میں بھیجی تھی، فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا، یہ پہلے امریکا کی جنگ تھی اب تو اپنی جنگ ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہم  نے فوج بھیج دی اور امریکا کی جنگ لڑے، اس سے قبائلیوں کا نقصان ہوا، لوگ مارے گئے، لاپتہ ہوگئے، کاروبار گھر تباہ ہوگئے، اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ خیبرپختون خوا میں قبائلی علاقے کو ضم کردیا جائے، پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، ساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے چن چن کر ضمیر فروشوں کو نکالیں گے، ہمارے چودہ یا 17 ایم پی ایز نے اپنا ضمیر بیچا، میرا وعدہ ہے کہ ایک ایک کو پارٹی سے نکالیں گے، چاہے الیکشن ہار جائیں لیکن ضمیر فروشوں کو پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔

پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے عمران خان یہودیوں کی سازش ہے، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی کیا ضرورت ہے، مولانا اقتدار میں ہر پارٹی کے ساتھ مل جاتے ہو،پرویز مشرف، زرداری، نوازشریف فضل الرحمان سب کے ساتھ رہے، کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے اور مولانا دنیا کی سیر کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے اور اداروں پر حملہ کررہے ہیں، سپریم کورٹ اور اداروں پر حملے کئے جارہے ہیں، یہ لوگ پاناما جےآئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر گولیاں برسائی گئیں، ججز دھمکیوں سے نہ گھبرائیں، واجد ضیا قوم آپ کے ساتھ ہے، قوم اپنی عدلیہ اور انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنوں سے قوم میں شعورآیا، پہلے جدھر اقتدار ادھر عدلیہ ہوتی تھی لیکن اب ملکی تاریخ میں پہلی عدلیہ نے ملک کے طاقتور وزیرا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close