خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پہ دہشتگردوں کا بم حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں لیاقت پارک کے قریب پولیس ناکہ بندی پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے۔ جس کی زد میں آکر دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے لیاقت پارک کے قریب مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کی غرض سے عارضی چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی، جس پر رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے، حملے میں ڈیوٹی پہ موجود دو پولیس اہلکار نعمت اللہ ولد سیف اللہ سکنہ لکی مروت اور کامران ولد گل مست سکنہ چار سدہ روڈ پشاور زخمی ہو گئے ہیں، بم حملے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی آئی خان میں یکے بعد دیگرے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، حالیہ دہشتگردانہ حملہ ان انتظامات پہ بھی کڑا سوال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close