Featuredخیبر پختونخواہ

چیف جسٹس کا قافلے میں شامل چھ گاڑیاں حادثے کا شکار، حادثہ کیسے ہوا، جان کر آپ بھی۔۔۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار کر آپس میں ٹکرا گئی ہیں، حادثہ بالا کوٹ جاتے ہوئے پیش آیا اور چھ گاڑیاں آپس می ٹکرا گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان زلزلہ زدگان کی صورت حال کے جائزے کے لیے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پر ان کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا کے نمائندوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ حادثہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے غیر متوقع بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے زلزلہ متاثرین فنڈز کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے بالاکوٹ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا اور درخواست گزاروں کو بھی ساتھ چلنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کرایہ پر لینے کا کیا ریٹ ہے، اپنے خرچے پر زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close