Featuredخیبر پختونخواہ

وزیرستان، دہشتگردوں کا دستی بموں اور گولیوں سے حملہ، شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی، کتنا جانی نقصان ہوا، جان کر آپ بھی۔۔۔

پاک افغان بارڈر کے نزدیک شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں شادی کی تقریب پر دستی بموں سے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے ایک گاؤں سیدگی میں گذشتہ رات شادی کہ تقریب میں میوزک کا پروگرام شروع تھا کہ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیئے، جس کے نتیجے میں موقع پر 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 33 زخمی ہوگئے، زخمیوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو میرانشاہ ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، لیکن دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے لوگ چند عرصہ پہلے اپنے گھروں اور آبائی علاقوں کو واپس جاچکے ہیں۔ اسے پہلے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کے باعث لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واپسی کے بعد علاقے میں ابھی پوری طرح سماجی سر گرمیاں بحال نہیں ہوئی ہیں اور علاقے میں زندگی کے بنیادی سہولیات کا فقدان بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close